سندھ ہائیکورٹ کے 6مستقل ہونے والے ججز نے حلف اٹھا لیا
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے مستقل ہونے والے چھ ججز سے حلف لے لیا، تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں سندھ ہائیکورٹ کے ججز ، بار ایسوسی ایشن کے نمائندے اور وکلاءشریک ہوئے، تقریب حلف برداری میں مستقل ہونے والے ججز کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی، مستقل ججز کا حلف اٹھانے والوں میں جسٹس امجد علی بوہیو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواداکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہکڑو شامل ہیں،واضح رہے کہ تمام 6 ججز کو 2023 میں ایڈیشنل جج تعینات کیا گیا تھا، سندھ ہائیکورٹ میں مستقل ججزکی تعداد 32 ہو گئی تاہم اب بھی 8 ججز کی اسامیاں خالی ہیں۔
Load/Hide Comments


