جعلی لو کل اور ڈومیسائل بنانے والوں کو بلیک لسٹ اور مکمل تنخواہیں ریکور کی جائیں،جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سابق اسپیکرجمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل اور لوکل سرٹیفکیٹ بنانے اور بنوانے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہیے، بلوچستان کے نوجوانوں کا حق مارنے والے کسی بھی صورت صوبے کے خیر خواہ نہیں ہیں انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی، جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے جعلی ڈومیسائل اور لوکل سرٹیکفیٹ بنوا کر ہزاروں افراد نے وفاقی محکموں میں ملازمتیں حاصل کر رکھی ہیں اب جب اس معاملے کی تحقیقات شروع ہوئیں تو معلوم ہوا ہے کہ ہزاروں لوگوں کو چند پیسوں کے عیوض بلوچستان کے جعلی لوکل اور ڈومیسائل جاری کئے گئے جو کہ صوبے کے ساتھ غداری اور بلوچستان کے مستحق نوجوانوں کا حق مارنے کے مترادف ہے،انہوں نے کہا کہ جعلی لوکل اور ڈومیسائل نہ صوبے بنوانے والوں بلکہ جن لوگوں کے دستخط سے یہ جاری کئے گئے اور جنہوں نے اسکی تصدیق کی ان سب کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس عمل کو جاری رکھتے ہوئے جعلی لو کل اور ڈومیسائل بنانے والوں کو نہ صرف ملازمت سے برخاست کرے بلکہ ان کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں بلیک لسٹ اور مکمل تنخواہیں ریکور کی جائیں

اپنا تبصرہ بھیجیں