کراچی ایئرپورٹ پر بچی سے ناروا سلوک، اے ایس ایف کا افسر نوکری سے برطرف

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی ایئر پورٹ پر بچی سے ناروا سلوک پر ایئر پورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) کے افسر کو نوکری سے برطرف کردیا گیا۔ ملوث افسر سب انسپکٹر سبحان کیخلاف محکمانہ قوانین کے تحت مزید سخت ترین کارروائی بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق سب انسپکٹر سبحان اے ایس ایف میں 35 سالہ ملازمت مکمل کرچکا ہے۔ سبحان واقعے کے وقت کراچی ایئر پورٹ پر بین الاقوامی آمدکے خارجی گیٹ کا انچارج تھا۔ والد سے ملنے کے لیے بھاگی بچی کو بالوں سے پکڑ کر دھکا دینے کا واقعہ 10 مارچ کا ہے۔ دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر پیش آئے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔ اے ایس ایف حکام نے واقعے میں ملوث افسر کیخلاف کارروائی پر مبنی وضاحت جاری کی تھی اور اے ایس ایف ترجمان نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو پرانی قرار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں