آسیہ بی بی نامی خاتون 16سال بعد بازیاب
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد سے 2008میں اغوا ہونے والی آسیہ بی بی کو بازیاب کرا لیا گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ آزاد کشمیر کی رہائشی آسیہ بی بی کو 2008 کے زلزلے کے دوران مصطفیٰ نامی شخص نے اسلام آباد سے اغوا کیا تھا جسے اغوا کار نے ایک لاکھ روپے میں شاہ پور میں فروخت کر دیا تھا۔علاوہ ازیں آسیہ بی بی نے اپنی رہائی کے لیے سوشل میڈیا پر ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جو وائرل ہوگئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر آسیہ بی بی کو بازیاب کروا لیا۔ آسیہ بی بی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاو¿ن اسلام آباد میں درج ہے۔
Load/Hide Comments


