پسنی پولیس کی کارروائی، دوران ڈکیتی فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد

پسنی (نامہ نگار)پسنی پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی، ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی پسنی سرکل زاہد حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ محمد حیات نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کرنے والا ملزم فقیر محمد ولد یوسف سکنہ وارڈ نمبر 3 پسنی کو گرفتار کرلیا اور اسکے قبضہ سے پستول برآمد کرکے سٹی تھانہ پسنی میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں