کچے سے 13مغویوں کو بازیاب کرایا ، صورتحال پہلے سے بہترہے، شرجیل میمن

کراچی (انتخاب نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ اسٹریٹ کرائم پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اسٹریٹ کرائم کی وجہ مہنگائی، بےروزگاری، غیرقانونی تارکین وطن ہیں۔کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امن و امان سندھ کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے،امن دشمنوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، سندھ کے کچے میں آپریشن جاری ہے، پہلے کے مقابلے میں صورتحال بہتر ہے۔ وزیراطلاعات شرجیل میمن نے بتایا کہ 15روز میں کچے سے 13مغویوں کو بازیاب کرایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے میں 6اسٹریٹ کرمنلز کو ہلاک کیا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ کرسٹل آئس استعمال کرنے والوں کو پتا نہیں چلتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں، کرسٹل آئس استعمال کرنے والے خودکش بمبار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں