دورۂ انگلینڈ کیلئے آسٹریلیا کے 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان

کرکٹ آسٹریلیا نے مجوزہ دورۂ انگلینڈ کیلئے ابتدائی 26 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ٹیم کو انگلینڈمیں تین ون ڈیاورتین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں، سیریز کا حتمی فیصلہ دونوں بورڈز حکومتی مشاورت سے کریں گے۔آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حتمی اسکواڈ کا اعلان دورے کے حتمی فیصلے کے بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عثمان خواجہ، گلین میکسویل، ٹریوس ہیڈ اور اینڈریو ٹائی کے علاوہ اسٹیو اسمتھ، ڈیوڈ وارنر، ایرون فنچ، میچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments