کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تیز رفتار مسافر بس کو حادثہ، 3افراد جاں بحق، 21زخمی

خضدار(بیورورپورٹ) گزشتہ رات قومی شاہراہ زاوہ چیک پوسٹ کے قریب تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر الٹ گئی ، تفصیلات کے مطابق مسافر بس حادثے میں 3 افراد موقع پرجاں بحق ہو گئے جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر پیش آئی ہے ابتدائی طبی دینے کے بعد زخمیوں کو کوئٹہ ریفرکردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں