روٹی سستی کرنے کا معاملہ، گرفتاریوں کیخلاف نان بائیوں نے راولپنڈی میں ہڑتال کی کال دے دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے اسلام آباد میں ہڑتال ختم کر کے نان بائیوں نے راولپنڈی میں ہڑتال کی کال دے دی، تفصیلات کے مطابق آج پنڈی، ٹیکسلا، گوجر خان سمیت کئی علاقوں میں تندور بند ہیں، واضح رہے کہ نان بائیوں کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے خلاف ہڑتال کی کال دی گئی، علاوہ ازیں حکومت کی جانب سے ہڑتال کرنے والے نان بائیوں کے گیس میٹر ضبط کر لیے اور ساتھ ہی تندور سیل کرنے کا الٹی میٹم بھی جاری کردیا، نان بائیوں کا کہنا تھا کہ سستی روٹی فروخت کریں یا گیس کے بھاری بل ادا کریں، بعد ازاں انتظامیہ سے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد اسلام آباد میں ہڑتال ختم کر دی گئی، یاد رہے کہ پنجاب میں 20روپے کی روٹی کی قیمت 16روپے مقرر کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں