کورونا وائرس، وفاقی حکومت ابھی تک سوئی ہوئی ہے، پرویز رشید

اسلام آباد, پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ابھی تک سوئی ہوئی ہے، کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ملک میں آرہے ہیں اور حکومت کو معلوم ہی نہیں ہوتا، حکومت کو اخبار کے ذریعے معلوم ہوتا ہے، جو حکومت 24 گھنٹوں میں وفاقی سیکرٹری بدلتی ہے اس کی سنجیدگی کیا ہو گی، کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہسپتال پہنچتے ہیں تو حکومت کو پتہ چلتا ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ وفاقی ہیلتھ سیکرٹری کی ایک دن کے لیئے تقرری کی گئی اور پھر انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا، جو حکومت 24گھنٹوں میں سیکرٹری بدلتی ہے اس کی سنجیدگی کیا ہو گی، جو حکومتیں اکھاڑ پچھاڑ کرتی رہتی ہیں ان میں فیصلہ سازی کی کمی ہے، سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیئے حکومت کو جو کچھ کرنا چاہیئے تھا وہ ابھی تک شروع نہیں ہوا، کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہسپتال پہنچتے ہیں تو حکومت کو پتہ چلتا ہے، کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ملک میں آرہے ہیں اور حکومت کو معلوم ہی نہیں ہوتا، حکومت کو اخبار کے ذریعے معلوم ہوتا ہے، حکومت تو ابھی تک سوئی ہوئی ہے،وفاقی ہیلتھ منٹسر کون ہے،کسی کو معلوم ہی نہیں، ایک سوال کے جواب میں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ جب پارٹی فیصلہ کرے گی کہ مریم نواز سیاسی سرگرمی شروع کریں تو وہ ضرور شروع کریں گی۔(ع ا)

اپنا تبصرہ بھیجیں