کینیا کا ملٹری ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، سربراہ مسلح افواج سمیت 10افراد ہلاک

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا کا ملٹری ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگوالا ہلاک ہو گئے، رپورٹس کے مطابق کینیا کی وزارت دفاع نے تصدیق کی کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جنرل فرانسس اوگولا سمیت 5فوجی افسران ہلاک ہوئے، علاوہ ازیں ہیلی کاپٹر دارالحکومت نیروبی سے 400 کلو میٹر کی دوری پر ایجلیو مراکویٹ کے مقام پر گر کر تباہ ہوا جس میں 3 فوجی زخمی بھی ہوئے۔بعد ازاں حادثے کے بعد صدر ولیم روٹو نے قومی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں