بلوچستان سے شکارپور اسلحہ اسمگلنگ، 3پولیس اہلکاروں سمیت 7ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

جیکب آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شکار پور پولیس موبائل اور ڈبل کیبن گاڑی سے اسلحہ برآمد، ایس ایچ او کی مدعیت میں 3اہلکاروں سمیت 7ملزمان پر مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کے مطابق تھانہ مولا داد میں درج مقدمے میں متعدد دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے مطابق ملزمان اسلحہ بلوچستان سے شکارپور اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات قومی شاہراہ پر کارروائی کے دوران اسلحہ برآمد ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں