ٹی ٹوئنٹی کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی
راولپنڈی (انتخاب نیوز) دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے مہمان نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گئے پانچ میچز کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ دوسرے میچ کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments