سرکاری پروٹوکول میں اسلحے کی اسمگلنگ کا الزام، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر بابل بھیو مستعفی ہوگئے

کراچی (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے مشیر بابل بھیو سرکاری پروٹوکول میں اسلحے کی اسمگلنگ کے الزامات پر مستعفی ہوگئے۔ بابل بھیو کا کہنا تھاکہ گزشتہ روز جیکب آباد کی حدود میں جو غیر قانونی اسلحہ پکڑا گیا اس پر غیر ضروری سیاست کی گئی، غیر قانونی اسلحہ کا مجھ پر الزام لگا کر میرے ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ کے مشیر ہونے کے ناطے اس الزام کی تردید کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے کسی قسم کانہ تو کوئی تعلق ہے اور نہ ہی واسطہ، حکومت سندھ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔ بابل بھیو نے اعلان کیا کہ صاف اور شفاف انکوائری کرانے کے لیے وزیراعلیٰ کے مشیر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں لہٰذا وزیراعلیٰ سے درخواست کرتا ہوں میرا استعفیٰ فوری منظور کرکے انکوائری شروع کی جائے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ کو درخواست کرتا ہوں انکوائری کی رپورٹ عام کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں