محمد رضوان کو قومی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق نائب کپتان کے حوالے سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے اور اب ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان کا اعلان جلد متوقع ہے، خیال رہے کہ محمد رضوان سابق کپتان شاہین آفریدی کے ساتھ بھی نائب تھے۔بیٹر محمد رضوان نے گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری ٹی ٹوئنٹی میچ میں عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، رضوان نے 19 واں رن لے کر 3000 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل رنز مکمل کیے، محمد رضوان نے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کا مشترکہ ریکارڈ توڑا ہے۔ بابر اعظم اور ویرات کوہلی نے 81، 81 اننگز میں 3000 ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کیے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں