راولپنڈی سے 35لیٹر شراب برآمد، 5ملزمان گرفتار
راولپنڈی(این این آئی)راولپنڈی پولیس نے شراب سپلائر زکے خلاف کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے35لیٹرشراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پیرودھائی پولیس نے ملزم صدیق سے8لیٹر شراب،ریس کورس پولیس نے ملزم آصف سے8لیٹر شراب،گوجر خان پولیس نے ملزم احمر سے8لیٹر شراب،بنی پولیس نے ملزم فیاض سے6لیٹر شرا،ملزم توحید سے5لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ شراب سپلائرز کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Load/Hide Comments


