کراچی میں ریلی کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے 7 کارکن زیر حراست

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی کے علاقے سچل میں پولیس نے ریلی کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی کے کارکنوں کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے سچل تھانے کی حدود سے 7 پی ٹی آئی کارکنان کو حراست میں لیا۔ آج پی ٹی آئی کراچی ڈویژن نے انصاف ہاﺅس تا مزار قائد ریلی کا اعلان کیا تھا، لیکن اب تک پی ٹی آئی کے کارکنان انصاف ہاﺅس پر جمع نہ ہوسکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ریلی کے احکامات نہیں ملے، پی ٹی آئی کے کارکنان ریلی نہیں نکالنا چاہتے بلکہ شاہراہ کو بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔ پولیس نے شاہراہ فیصل پر لاٹھی چارج کرنے والے اہلکاروں کو تعینات کردیا ہے اور کہا ہے کہ روڈ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ دوسری جانب کراچی کے انصاف ہاو¿س پر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، پولیس نے انصاف ہاو¿س کے باہر شاہراہ فیصل پر بھی ناکہ لگا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں