خضدار سے چھینی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد، ملزمان فرار ہوگئے
خضدار (بیورو رپورٹ) خضدار لیویز، سی آئی اے کی نشاندہی پر لیویز فورس خضدار کی برق رفتار کارروائی، چھنی گئی گاڑی چند گھنٹوں میں برآمد کرلی۔ ترجمان لیویز فورس خضدار کے مطابق لیویز فورس کو اطلاع ملی کہ ایک پک اپ گاڑی بھلونک سے چوری ہو گئی ہے جس پرڈپٹی کمشنر خضدار محمد عارف خان زرکون، اسسٹنٹ کمشنر خضدار حفیظ اللہ کاکڑ نے لیویز سی آئی اے اور لیویز فورس کو گاڑی کو ہر صورت برآمد کروانے کی ہدایت جاری کی لیویز سی آئی اے ٹیم نے اپنے سورسس کے مطابق کچھ گھنٹوں میں اطلاع دی کہ گاڑی کو آرچنو کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیاہے جس پر لیویز چھاپہ مار ٹیم لیویز لائن آفیسر نوراحمد زہری ودیگرکی سربراہی میں سی آئی اے لیویز کی نشاندہی پر چوری شدہ گاڑی کو ٹریس کر کے پہاڑی علاقے پہنچ گئی۔ ملزمان کو محسوس ہوا کہ لیویز فورس ان تک پہنچ رہا ہے تو انہوں نے گاڑی کو چھوڑ کر پہاڑی علاقہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگیا۔ لیویز فورس خضدار چھنی گئی گاڑی کو برآمد کرلیا جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ گاڑی مالکان نے لیویز کی اس برق رفتار کاروائی کو سراہتے ہوئے لیویز فورس کا شکریہ ادا کیااور ڈپٹی کمشنر خضدار لیویز کی بروقت کاروائی پر پوری کی کارکردگی کو سراہاگیا۔


