بلوچ یکجہتی کمیٹی کراچی کے زیر اہتمام کمانچر بلوچ کی یاد میں ریلی، شمعیں روشن کی گئیں
کراچی (پ ر) بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی جانب سے لیاری کے بعد آج ڈپٹی آرگنائزر لالا وہاب کی سربراہی میں کمانچر بلوچ کی یاد میں صدیق گوٹھ ملیر میں ریلی کا انعقاد کیا گیا اور شمعیں روشن کی گئیں، جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ کمانچر نے بلوچستان کے ہر کونے کو ایک دوسرے سے ملانے کی پوری کوشش کی ہے، جسے بحیثیت قوم ہمیں ہمیشہ سراہنا چاہیے۔ کراچی ہو یا کوئٹہ، گوادر ہو یا کہ نصیر آباد، کوہ سلیمان ہو یا نوشکی کمانچر نے ہر علاقہ نہ فقط ہمیں دکھایا بلکہ وہاں کی مظلومیت، وہاں کی وہ ذمہ داریاں جو حکومت نبھانے میں ناکام رہی ان کی آگاہی ہمیں دی۔ ہم کمانچر کو ہمیشہ یاد رکھیں گے اور اس کی کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے۔
Load/Hide Comments


