خضدار ، مافیاز کی بھرمار، مرغی 870روپے کلو پر پہنچ گئی، عوام نے ایکشن کا مطالبہ کر دیا

خضدار(بیورورپورٹ) خضدارمیں مافیاز کی بھرمار مرغی ڈیلر مافیا نے خضدار کی عوام کیلئے چھریاں تیزکردی ، مرغی کو 870 روپئے میں فروخت کرکے عوام کی کھال اتارنے لگے، دوسری جانب گراں فروش، زخیرہ اندوزاورمنافع خور نرخنامہ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے عوام کو لوٹنے میں مصروف عمل، ان خیالات کااظہار خضدار کے عوامی حلقوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا کہ خضدار میں مافیاز کی بھرمار ہے ، مرغی مافیا، سبزی فروٹ ، تاجر مافیا اوردرجنوں مافیاز عوام کو خوب لوٹنے میں مصروف ہیں ، مہنگائی کے اوپر مہنگائی کرکے زرابھی خوف خدا نہیں کرتے ، خضدار میں ہرجگہ مافیازکا کنٹرول ہے ، کسی بھی تاجر، دکاندار ، سبزی فروٹ اور قصابوں نے کہیں بھی نرخنامے چسپاں نہیں کیے، خضدار میں مافیاز کا دن بدن بڑھنا تشویشناک امر ہے ، پرچوں کے دکانداروں نے ہرچیز کے ریٹ دوگنے بڑھا دیے گئے ، علاوہ ازیں مصالحہ جات، چینی، چاول، گھی دالوں کو روزانہ کے بنیاد پر بڑھائی گئی ، عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنرخضدار سے مطالبہ کیا ہے عوام کی مجبوریوں کو مدنظررکھ کر مرغی ڈیلرمافیا، گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت ایکشن لیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں