تائیوان میں 6.3شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز گئیں

تائی پے (این این آئی)تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تائیوان کی مشرقی کانٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے۔تائیوانی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ زلزلہ 5.5کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں