ڈی آئی خان میں ہلاک 8مشتبہ افراد انتہائی مطلوب اور کسٹم اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے، سی ٹی ڈی

پشاور(این این آئی)سی ٹی ڈی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک 8 مشتبہ افراد کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک مشتبہ افراد میں انتہائی مطلوب جہانزیب بھی شامل ہے جو کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک مشتبہ افراد بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملے اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ کسٹم پر مشتبہ افراد کی فائرنگ سے ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی تھی۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ کہ مشتبہ افراد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے نقل وحرکت کررہے تھے کہ اس دوران مشتبہ افراد کے فرار ہونے کے راستے بند کردیے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقامی آبادی میں مشتبہ افراد کے سہولت کاروں کی موجودگی کا اندیشہ ہے اور سہولت کارروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں