الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایاگیا اس کی مذمت کرتے ہیں، بیرسٹر گوہر

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے کسی سے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہورہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ ہوئے ہیں، رزلٹ نہیں آئے،س بشریٰ بی بی کی اینڈوسکوپی کا رزلٹ ابھی نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے حقوق کےلئے آواز اٹھائیں،عوام کے ووٹ کی قدر ہونی چاہیے، عوام نے جو انتخابی نتائج دیکھے وہ پہلے سے طے شدہ تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں اگر مذاکرات کا کوئی پیغام آیا تو سب کو آگاہ کریں گے، ہم مفاہمت سے انکار نہیں کررہے، اپنے حقوق کے لیے لڑ رہے ہیں، الیکشن کے نام پر جو ڈرامہ رچایاگیا اس کی مذمت کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی الیکشن کے نتائج پر حیرانی کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں