منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی

منگچر (انتخاب نیوز) منگچر میں فائرنگ سے ایک شخص قتل ایک زخمی ہوگیا۔ مغل کوٹ خالق آباد منگچرمیں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔ قتل ہونے والے کی شناخت عیدمحمد شاہوانی عرف ماسٹر اور زخمی کی شناخت عزیز اللہ لانگو کے نام سے ہوئی۔ فوری طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں، پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں