سول ہسپتال میں سہولیات عدم دستیاب، وارڈز میدان جنگ بنے ہوئے ہیں، بی ایم ٹی اے

کوئٹہ(یو این اے )بلوچستان میڈیکل ٹیچر ایسوسی ایشن کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ بلوچستان کے ہسپتالوں میں حالت زار قابل افسوس ہے اور بالخصوص سول ہسپتال کی حالت یہاں تک خراب ہے کہ سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز وارڈز میدان جنگ ہوئے ہیں، ہسپتال میں نہ سرنج ہے اور نہ ہی کوئی بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی بھی غیر معمولی واقع پیش آ سکتا ہے۔ ہم روز اول سے کہہ رہے ہیں کہ ہسپتالوں کی حالت زار بہت ہی خراب ہے اور ہم حکومت کو دس سال سے بہتری کی تجویز دی ہے لیکن حکومت سننے کو تیار نہیں اور ہمیشہ اپنی من مانی ہی کرتی ہے۔ایسا لگتا ہے کہ ہسپتال نہیں بلکہ کرپشن اور خورد برد کے اڈے ہیں، بیان میں مزید بتایا گیا کہ بی ایم ٹی اے حکومت کی ہر اچھی چیز کی تائید کرنے میں دیر نہیں کرے گی لیکن دوسری طرف اسطرح کی نااہلی اور کرپشن کوبھی برداشت نہیں کرے گی۔ بی ایم ٹی اے اس منافقانہ نظام کو چلنے نہیں دے گی۔ بی ایم ٹی اے امید کرتی ہے کہ حکومت ایمرجنسی بنیادوں پر مشتمل اقدامات کر کہ ہسپتالوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں