قلات میں زیر تعمیر ڈیم پر مامور سیکورٹی اہلکار اغوا

قلات(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع قلات سے سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کو مبینہ طور پر اغوا ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے خزینئی، چشمہ میں زیر تعمیر ڈیم کے سیکورٹی پر معمور دو پرائیویٹ اہلکاروں کو اغواءکرلیا گیا، علاقائی ذرائع کے مطابق چند افراد مذکورہ مقام سے ڈیم سیکورٹی اہلکاروں کو اسلحہ گرفتار کرکے اپنے ہمراہ لے گئے، مغویوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں