ملت ایکسپریس سے تاریں چوری کرنے والا شخص گرفتار

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس سے چوری کرنے والا شخص گرفتار، تفصیلات کے مطابق اے سی کوچ کی چاروں ساکٹس سے تانبے کی تاریں کاٹ کر چوری کرنے والے ملزم کو کیرج اسٹاف نے تار اور اوزاروں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، پولیس اہلکاروں کے پاس ہتھکڑی نہ ہونے کے باعث ملزم کے ہاتھ بھی آر ٹی ایل اسٹاف کو رسی سے باندھنے پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں