امریکی سابقہ وزیر خارجہ کیساتھ کام کرنے پر تنقید کا سامنا، ملالہ یوسف زئی نے وضاحت دیدی

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی سابقہ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا سامنا، ملالہ یوسفزئی غزہ سے اظہار یکجہتی پر بیان جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق 2014 میں امن کا نوبل انعام جیتنے والی ملالہ یوسف زئی کو سوشل میڈیا صارفین نے اس وقت کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب ایک امریکی اخبار نے ملالہ کی امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ ایک پروڈکشن پر کام کرنے کی خبر شائع کی تھی۔سوشل میڈیا صارفین کا الزام تھا کہ ملالہ ایسی خاتون کے ساتھ کام کررہی ہیں جو غزہ میں نسل کشی میں ملوث ہیں۔یاد رہے کہ ایک موقع پر سابق امریکی وز یر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی ممکن نہیں ہے، ملالہ کی جانب سے ہیلری کلنٹن کے پروجیکٹ کا حصہ بننے پر کئی نامور شخصیات اور سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔بعدازاں ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ غزہ کے لوگوں کے لیے ان کی حمایت کے حوالے سے لوگوں میں کسی بھی قسم کی کوئی کنفیوڑن پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ہم مزید لاشیں، اسکولوں پر بمباری اور بھوک سے تڑپتے بچوں کو نہیں دیکھ سکتے، غزہ میں جنگ بندی فوری اور انتہائی ضروری ہے۔ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ وہ اسرائیلی حکومت کی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کرتی رہی ہیں اور کرتی رہیں گی، اسرائیلی حکومت کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کی کوشش کرنے والوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں