بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے موزوں خطہ ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(انتخاب نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان سے بلوچستان میں اقوام متحدہ کے ادارے برائے ترقی کے افراد کی ملاقات ، صوبے میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیال، سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو ماحولیاتی چیلنجز کا سامنا ہے، غیر معمولی بارشوں سے فصلوں اور مکانات کو نقصان پہنچا، ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر کام کر رہے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان عالمی سرمایہ کاری کیلئے موزوں خطہ ہے، سرمایہ کاروں کو ایک چھت تلے سہولیات فراہم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں