سیکورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں آپریشن، 3مشتبہ افراد ہلاک

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں تین مشتبہ افراد مارے گئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سہیل عرف عظمتو، حاجی گل عرف زر قوی شامل ہیں، ہلاک افراد کے قبضے سے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا، آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ آپریشن 24اور 25اپریل کی درمیانی شب مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں