بلوچستان یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملے کو تنخواہیں اور بقایا جات فوری ادا کیے جائیں، پی ٹی آئی

کوئٹہ (یو این اے) تحریک انصاف کے رہنما سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ سپریم کورٹ میروائس ایڈوکیٹ احمد شاہ ایڈوکیٹ عمر فاروق ایڈوکیٹ ڈاکٹر منصور ڈاکٹر خوشحال ڈاکٹر رستم ڈاکٹر عبداللہ نے جسٹس محمد ہاشم کاکڑ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ تعیناتی قابل تعریف اقدام ہے جس سے صوبے میں انصاف کے حصول میں مزید بہتری آنے کی امید کی جاسکتی ہے خاص کر صوبے میں انصاف کی حصول میں مشکلات کا خاتمہ اور طریقہ کار کو مزید بہتر اور آسان بنانا ایک شخص کیلئے انصاف کے نام کی چیز بہت مشکل ہوچکی ہے اس وقت صوبے میں تعلیم کا یہ عالم ہے کہ جامعہ بلوچستان کے پروفیسرز لیکچرار اور تدریسی عملہ پر دوماہ بعد اپنے تنخواہوں کے حصول کیلئے روڈوں پر احتجاج کررہے ہیں ملازمین اپنی تنخواہوں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہیں صوبے میں گیس بجلی کی حصول اور بقایا جات کی ادائیگی بجلی کی لوڈشیڈنگ گیس کی پریشر میں کمی مسائل صوبے میں سیاسی ایف آئی آر کا خاتمہ اور مہنگائی کی روک تھام جیسے مسائل انتظامی نوعیت کے مسائل درپیش ہیں وزیر اعلی نے خود تسلیم کیا ہے کہ صوبے میں میں پیسے خرچ ہونے کے باوجود کوئی چیز اپنی جگہ پر نہیں ہے ڈی ایچ او اور ڈی جی ہیلتھ کا تمام اسٹاف سیاست میں ملوث ہے آفسران ڈر کی وجہ یا کرپشن کی وجہ سے کوئی کاروائی نہیں کرتے حالیہ محکمہ صحت کی تعیناتیات میرٹ پر نہیں ہوئی محکمہ تعلیم مکمل طور سے سیاست کا شکار ہوچکی ہے اس وقت محکمہ تعلیم میں ٹیچروں کے درجنوں تنظیمیں کرپشن پر کام کررہی ہے ہمارا نظام مکمل تباہ ہوچکا ہے لہذا واحد ایک اداروہ وہ عدلیہ ہے جس سے عوام کو امید ہے اللہ اور عدلیہ اگر کوئی کاروائی کریں تو ٹھیک ورنہ اللہ حافظ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں