گجرات، خواجہ سراﺅں کا تھانہ صدر کھاریاں پر پتھراﺅ، احتجاجی مظاہرہ، سڑک بلاک

گجرات کے تھانہ صدر کھاریاں پر خواجہ سراﺅں کی جانب سے پتھراﺅ کیا گیا، تفصیلات کے مطابق خواجہ سراﺅں نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی دھرنا دیا، واضح رہے کہ دوران گشت پولیس ملازمین نے خواجہ سراﺅں پر تشدد کیا تھا جس پر مشتعل خواجہ سراﺅں نے تھانے پر پتھراﺅ کیا اور روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا، بعد ازاں ایس ایچ او نے ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں