کوہلو ڈی ایچ کیو اسپتال میں سہولیات کا فقدان، مریضوں کو ادویات تک میسر نہیں
کوہلو (یواین اے)بلوچستان ضلع کوہلو کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ادویات و سہولیات کا اشد فقدان ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں دیگر ادویات کی طرح بخار کی گولی اور سرنج تک نایاب ہوگئے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور ان کے لواحقین نے مقامی صحافی کو بتایا کہ ہم دور دراز علاقوں سے بڑے آس لے کر اپنے مریضوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال لاتے ہیں مگر سہولیات کی المیہ یہ کہ ہمیں سرنج سمیت تمام ادویات نجی سٹوروں سے خریدنا پڑتے ہیں جبکہ ہسپتال میں کئی میل و فیمیل ڈاکٹرز تعینات ہیں جو ڈیوٹی نہیں دیتے، اتنے بڑے ہسپتال میں ڈاکٹر و دیگر سہولت میسر نہیں ہے جس کی وجہ سے ہمیں تمام ادویات نجی سٹوروں سے خریدنا پڑتے ہیں انہوں کہا کہ صحت کے متعلق سالانہ اربوں روپے جاری ہوتے ہیں خدا جانے وہ کہاں خرچ کیے جاتے ہیں؟ ایک شہری ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ادویات کی پرچی اٹھا کر نیشنل پریس کلب پہنچ گیا جہاں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ آج الصبح ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹر نے ادویات کی پرچی لکھ کر دی مگر ہسپتال کے سٹور میں وہ ادویات موجود نہیں تھے، انہوں نے مزید الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہسپتال میں سفارشی کلچر عام ہوچکا ہے جس کا جان پہچان یا سفارش ہوتا ہے انہیں ہر طرح کے ادویات ملتے ہیں جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں آنے والے غریب مریضوں کو تمام ادویات نجی سٹوروں سے خریدنے پڑتے ہیں، آخر میں انہوں نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی، ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ سمیت دیگر احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غیر حاضری، ادویات کی فقدان اور ہسپتال میں بڑھتی ہوئی سفارشی کلچر کا نوٹس لیا جائے۔


