ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر کو کرونا وائرس کے شبہ میں قرنطینہ کر دیا گیا

تہران(شِنہوا)ایرانی سپریم لیڈر کے مشیراعلی علی اکبر ولایتی کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔تسنیم نیوز ایجنسی نے جمعہ کو رپورٹ کیا ہے کہ ولایتی تہران کے "مسیح دنیشوری ہسپتال” کے سربراہ بھی ہیں جہاں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔جمعرات کو ان میں کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئی تو ان کے متعدی بیماری کے ٹیسٹ کئے گئے اور انہیں گھر پر ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔حالیہ سرکاری رپورٹس کے مطابق ایران میں 11ہزار سے زائد افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں جن میں سے سینکڑوں ہلاک ہو چکے ہیں،کابینہ کے ممبران، وکلا اور صحت حکام سمیت تقریبا25 ایرانی عہدیدار وائرس سے متاثرہ افراد میں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں