روس نے 2019 کے برطانوی انتخابات میں مداخلت کی تھی،برطانیہ

لندن:برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا ہے کہ یہ بات یقینی ہے کہ روس نے 2019 کے برطانوی انتخابات میں مداخلت کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے کہا کہ2019کے انتخابات میں روس نے یقینی طور پر غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی دستاویزات کے ذریعے مداخلت کی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ برطانوی حکومت نے وثوق کے ساتھ روس کی طرف سے جمہوری نظام میں مداخلت کا اعتراف کیا۔قومی سلامتی کے اداروں کے گروپ نے کہا کہ روس کے ہیکرز کورونا وائرس کی ویکسین پر کام کرنے والے اداروں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں