بیلہ، دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل، نامزد6 افراد گرفتار
بیلہ (نمائندہ انتخاب) 28 سالہ نوجوان قتل ورثاء کی جانب سے قتل میں ملوث نامزد گیارہ افراد میں سے چھ افراد گرفتار قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی ہے تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گوٹھ موندرہ بیلہ کے رہائشی نوجوان علی بخش ولد عبدالجلیل موندرہ موٹر سائیکل پر اپنے گھر جا رہا تھا جسے بیلہ کے قریب راوانی لنک روڈ پر نائین ایم ایم پسٹل سے فائر کر کے اسے موقع پر قتل کر دیا واقع کی اطلاع پاتے ہی ایس ایچ او بیلہ محمد جان ساسولی نے اپنی پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مقتول کے ورثاء کی جانب سے نامزد کردہ گیارہ ملزمان میں سے چھ ملزموں کو گرفتار کر کے مذید پانچ کی سرگرمی سے تلاش شروع کر دی قتل کی وجہ پرانی دشمنی بتائی جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


