کراچی میں میٹرک امتحانات، ہزاروں طلبا کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوسکے

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی میں کل سے میٹرک کے امتحانات کا آغاز ہورہا ہے تاہم ہزاروں طلبا کو ایڈمٹ کارڈ جاری نہیں ہوسکے ہیں۔ میٹرک بورڈ کے باہر ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے طلبا اور والدین کی بڑی تعداد جمع۔ امتحانی فارم جمع کرانے کے لیے بھی کئی طلبا بورڈ آفس میں موجود ہیں۔ طلبا کا کہنا ہے کہ امتحان کا ایڈمٹ کارڈ دینا اسکول و بورڈ انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ دوسری جانب ترجمان میٹرک بورڈ کا موقف ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کی فراہمی کا سلسلہ 30 اپریل سے جاری ہے، جن اسکولوں نے آن لائن فارم جمع کرائے تھے وہ آن لائن پرنٹ حاصل کرسکتے ہیں، آخری دن ایک ساتھ کئی اسکول ایڈمٹ کارڈ پرنٹ کرتے ہیں تو لوڈ بڑھ جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق اسکول انتظامیہ اپنی آئی ڈی پاس ورڈ کے ساتھ بورڈ آفس سے بھی پرنٹ نکال سکتی ہیں۔ ترجمان نے کہا ہے کہ آج امتحانی فارم جمع کروانے کے لیے آنے والے طلبا کے فارم جمع نہیں کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں