ڈیرہ اللہ یار میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی کوشش

ڈیرہ اللہ یار(یو این اے )ڈیرہ اللہ یار میں لیڈی پولیس کانسٹیبل کو مبینہ طور پر قتل کرنے کی کوشش، شوہر نے گھر میں بچوں کے سامنے گلا دبا دیا، چیخ و پکار پر اہل محلہ نے خاتون کی جان بچالی، پولیس رپورٹ کے مطابق بگن بابا کالونی میں ملزم شوہر بابر مغیری نے گھر میں اپنی بیوی لیڈی پولیس کانسٹیبل حنا گل سے تلخ کلامی کے بعد قتل کرنے کے غرض سے خاتون کا گلا دبا دیا، گھر میں موجود بچوں کی چیخ و پکار پر اہل محلہ نے پہنچ کر خاتون کی جان بچالی اور پولیس کو اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا جہاں سے ایس ایس پی فریال فرید کی ہدایت پر لیڈی پولیس کانسٹیبل کو مزید علاج معالجہ کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا، پولیس کے مطابق لیڈی کانسٹیبل تین بچوں کی ماں اور دو سال قبل پولیس میں بھرتی ہوی تھی، ابتدای طور پر واقعہ گھریلو رنجش کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے، تاہم تفتیش جاری ہے، ملزم کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں