کراچی میں پندرہ لاکھ تاوان نہ ملنے پر 12سالہ بچہ قتل، بہنوئی گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں 2روز قبل اغوا کیے جانے والے 12سالہ بچے کو تاوان نہ ملنے پر بے دردی سے قتل کر دیا گیا، پولیس کے مطابق قتل میں ملوث اس کے بہنوئی اوراس کے دوست کو گرفتار کرکے بچے کی لاش برآمد کرلی۔ ملزمان نے بچے کی رہائی کے لیے 15 لاکھ روپے تاوان طلب کیا تھا۔8 مئی کو مومن آباد تھانے کے علاقے اورنگی ٹاﺅن سیکٹر11 مدینہ کالونی گلی نمبر4 مکان نمبر 431 کے رہائشی 12 سالہ بچے محمد عبید عرف احسن ولد محمد اشتیاق کو نامعلوم مسلح ملزمان نے اغوا کرلیا تھاجس کا مقدمہ الزام نمبر24/256 بجرم دفعہ 364اے کے تحت مغوی بچے کے والد محمد اشتیاق کی مدعیت میں مومن آباد تھانے میں درج کرکے تفتیش شروع کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں