شاہراہ کاغان پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ ، سیاح اور مقامی افراد 7گھنٹے تک پھنسے رہے

مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ نے سیاحوں اور مقامی افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق شاہراہ کاغان پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سیاح اور مقامی افراد پھنس گئے۔شاہراہ کاغان گھنول کے مقام پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ہوگئی۔لینڈ سلائیڈنگ کے باعث پھنسنے والے سیاحوں نے راستہ پیدل عبور کرنا شروع کر دیا۔7 گھنٹے انتظار کے بعد بزرگ خواتین سمیت دیگر افراد نے پہاڑ پر چڑھ کر منزل مقصود کی جانب سفر شروع کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں