قصور میں ڈاکوﺅں کی اندھا دھند فائرنگ ، 2پولیس اہلکار زخمی

قصور (صباح نیوز)قصور میں ڈاکوو¿ں نے پولیس اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،جس کے نتیجے میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق واقعہ روشن بھیلہ میں پیش آیا، ڈاکووں کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالے پولیس اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے جس کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاہور ریفر کردیاگیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار محمد سیلم اورمحمد اسلم کو ٹانگوں اور چہرے پر گولیاں لگیں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں