گوادر، ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق، دوسرازخمی

گوادر:ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جان بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ہے. یہ واقع گزشتہ روز جیونی روڈ پر پیش آیا جس کے نتیجے میں نصراللہ ولد عصاء سکنہ فقیر کالونی گوادر جان بحق ہوگیا جبکہ حادثہ میں متوفی کا چھوٹا بھائی فضل عصاء شدید زخمی ہوئے ہیں۔ جان بحق اور زخمی افراد گوادر کے تیل کے کاروباری شخصیت عبدالحکیم عرف ملا پچھتر کے بھائی ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں