ایران میں غیر قانونی داخل ہونے والے 170 گرفتار

مند:ایرانی حکام نے غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے170پاکستانی شہریوں کو مند ردیگ بارڈر پر لیویز فورس کے حوالے کردیا، تفصیلات کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے غیرقانونی طورپر ایران میں داخل ہونے والے170پاکستانی باشندوں کو حراست میں لینے کے بعد آج مند ردیگ بارڈر پر انہیں لیویز فورس کے حوالے کردیا جنہیں بعدمیں تمپ منتقل کردیاگیاہے، ان کا تعلق صوبہ پنجاب اور صوبہ کے پی کے سے بتایا جاتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں