جنوبی وزیرستان ، گھر میں بم دھماکہ، 2خواتین اور 3افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)جنوبی وزیرستان کے ایک گھر میں آئی ای ڈی بم دھماکا ۔ تفصیلات کے مطابق بم دھماکے کے نتیجے میں خواتین سمیت 5افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق جنوبی وزیرستان لدھا کے علاقے تنگی بدین زئی میں گھر کے اندر ہونے والا دھماکا آئی ای ڈی بم سے ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاندان حال ہی میں اپنے گھر شفٹ ہوا تھا۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین شامل ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں میں بنوت خان ، بیوی، شاہ زیب اور بیٹی شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں