جوائنٹ روڈ فائر مین کالونی کوئٹہ میں پانی کا بحران، علاقہ مکین بوند بوند کو ترسنے لگے
کوئٹہ ( صباح نیوز)کوئٹہ جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی کا پانی کا موٹر گزشتہ دو ہفتے سے خراب ہے۔ ریلوے فائرمین کالونی کے مکینوں کو پانی کے حوالے سے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ انتظامیہ غائب بنانے کیلئے مختلف اربے استعمال کررہے ہیں، انتظامیہ نے مکینوں کے ٹینکر مافیا کے رحم کرم پر چھوڑ دیا ۔ ایک چھوٹا ٹینکر 600سے 650تک لا رہے جو کہ تین سے چار درم مشکل سے پانی بنتا ہے۔ اب جبکہ کہ پیٹرول بھی سستا ہو گیا ہے نہ ٹینکر مافیا ں اور ریلوے انتظامیہ کوئی کثر چھوڑ رہا ہے مکینوں کے لئے ایک ٹینکی والے سے مہنگا داموں پر ٹینکی لانے کی وجہ پوچھا تو اس نے کہا کہ ماما عزیز نامی پانی والا ہمیں مہنگا پانی دیتا اس وجہ سے ہم عوام کو سستے پانی نہیں دے سکتے۔ اس مہنگائی اور سخت گرمی میں مکین سخت اذیت کا شکار ہے۔ لہذا مکینوں حکومت وقت و دیگر اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کیا کہ جوائنٹ روڈ فائرمین کالونی کا موٹر بناو کر عوام کے ساتھ تعاون کرے ۔ مکینوں نے کہا کہ اس قبل الیکشن تھا ہر گھر میں ایک سیاسی کارکن اور کئی وعدے کئے اب جب کی الیکشن ہو چکے ہے لوگ منتخب بھی ہوگئے مگر ان کا حال حوال ہے اور نہ ہر گھر سے ا بھی کسی کارکن کی نام و نشان ہے۔


