معافی عمران خان سے مانگنی چاہئے، وہ جیل میں مقدمے لڑ رہے ہیں، زرتاج گل

راولپنڈی (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں لہذا معافی ان سے مانگنی چاہیے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے زرتاج گل نے کہا کہ کون سی سیاسی جماعت سے بات کرنی ہے فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا مینڈیٹ واپس لیا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی جیل سے پاکستان کا مقدمہ لڑرہے ہیں، معافی ان سے مانگنی چاہیے، سیاسی جماعتیں ڈائیلاگ کرسکتی ہیں، بانی پی ٹی آئی اداروں پر یقین رکھتے ہیں، مینڈیٹ کی واپسی، اسیران کی رہائی پربات چیت ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی آرمی چیف کو خط لکھیں گے تو اچھی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں