فرح عظیم شاہ کا بیگ چوری ہونے کا معاملہ، پولیس کا اہم انکشاف

کوئٹہ(یو این اے )رکن اسمبلی فرح عظیم شاہ کابیگ چوری ہونے کا رپورٹ درج کرلیاگیا گزشتہ روز رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ کی جانب سے ایم پی اے ہاسٹل میں اپنے بیگ چوری ہونے کی رپورٹ درج کرلی گئی ۔اس موقع پرڈی آئی جی پولیس کوئٹہ سمیت دیگر پولیس کے اعلیٰ حکام ایم پی اے ہاسٹل پہنچ گئے ،پولیس نے انکشاف کیاکہ ایم پی اے ہاسٹل کے نئے بلڈنگ کے تمام کیمرے خراب ہیں جس سے تحقیقات میں دشواری کاسامناہے ، واضح رہے کہ نئی عمارت جہاں ایم پی ایز کیلئے رہائشی فلیٹس بنائے گئے ہیں پر کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں