بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)حکومت نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایک خبر کے مطابق کے مطابق وزیراعظم نے پاور ڈویژن کو ایف آئی اے اور انٹیلی جنس افسران کو تعینات کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ بجلی تقسیم کار کمپنیوں میں مستقل ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے تعینات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ بجلی کمپنیوں کے بورڈ میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ڈائریکٹرز کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایف آئی اے ڈپٹی ڈائریکٹر تقسیم کار کمپنیوں کے کرپٹ افسران کے خلاف کیس تیار کرائے گا جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر کی سطح پر کوآرڈی نیشن اور مانیٹرنگ کرے گا۔پاور ڈویژن نے احکامات پر ایکشن شروع کر دیا ہے جس کے بعد کرپٹ افسران کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں