مرکزی شاہراہ اوتھل کے مقام پر ٹریفک حادثات معمول بن گئے

اوتھل(یو این اے )بازار کے درمیان سے گزرنے والے قومی شاہراہ سید جمن شاہ چوک ،ڈی سی آفس ،مین اسٹاپ اور سول ہسپتال موڑ اور لاکھڑا موڑ پر اسپیڈ بریکر بنائے جائیں اسپیڈ بریکر نہ ہونے کی وجہ سے حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے اوتھل کے عوامی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اوتھل میں چار مقامات پر فوری طور پر اسپیڈ بریکر بنائے جائیں نہیں تو اس حوالے سے اوتھل کے شہری آئندہ چند روز میں ایک احتجاجی تحریک چلائیں گے اور اگر انتظامیہ نے تعاون کیا تو دھرنا دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا ہے کہ مین شاہراہ ہے اور گاڑیاں تیز چلتی ہیں رش والی جگہ سے جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں اور قیمتی جانیں ضیاع ہورہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں