شہباز شریف وفد کے ہمراہ ایران روانہ
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف ایران روانہ ہو گئے، تفصیلات کے مطابق شہباز شریف ایرانی صدر اور ایرانی وزیر خارجہ کے جاں بحق ہونے پر تعزیت کرینگے جبکہ وزیر اعظم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ ، امام خامنہ ای اور ایران کے قائم مقام صدر سے ملاقات کرینگے۔ اس کے علاوہ شہباز شریف پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے بھی تعزیت کرینگے ۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات اعظم نذیر تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں ۔
Load/Hide Comments


